بسم الله الرحمٰن الرحيم
الحمد للہ رب العالمین وصل اللهم وبارك وسلم علٰی عبدك ورسولك محمد وعلٰی اٰله وصحبه اجمعين

حمد باری تعالٰی

پیر نصیر الدین شاہ صاحب «نصیر» حفظہ اللہ و‌رعاہ

کس سے مانگیں، کہاں جائیں، کس سے کہیں، اور دنیا میں حاجت روا کون ہے
سب کا داتا ہے تو، سب کو دیتا ہے تو، تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے

کون مقبول ہے، کون مردود ہے، بے خبر! کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
جب تُلیں کے عمل سب کے میزان پر، تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے

کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی، کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و‌گدا، مسند آرائے بزم عطا کون ہے

اولیاء تیرے محتاج اے رب کل، تیرے بندے ہیں سب انبیاء و‌رسل علیہم السلام
ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تری، ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے

میرا مالک مری سن رہا ہے فغاں، جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں
اب مری راہ میں کوئی حائل نہ ہو، نامہ بر کیا بلا ہے صبا کون ہے

ہے خبر بھی وہی مبتدا بھی وہی، ناخدا [٭] بھی وہی ہے خدا بھی وہی
جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نما، اس احد کے سوا دوسرا کون ہے

وہ حقائق ہوں اشیاء کے یا خشک و‌تر فہم و‌ادراک کی زد میں ہیں سب مگر
ماسوا ایک اُس ذات بے رنگ کے، فہم ادراک سے ماورٰی کون ہے

انبیاء علیہم السلام اولیاء، اہل بیت نبی رضوان اللہ علیہم تابعین و‌صحابہ رضوان اللہ علیہم پہ جب آبنی
گر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کی، تو نہیں ہے تو مشکل کشا کون ہے

اہل فکر و‌نظر جانتے ہیں تجھے، کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے
اے نصیر اس کو تو فضل باری سمجھ، ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے

٭………٭………٭

اشرف المدارس و‌خانقاہ امدادیہ اشرفیہ||روزنامہ اسلام||البلاغ کیلیفورنیا||ادارہ دعوت و‌ارشاد امریکہ||دار العلوم ہولکومب برطانیہ


مشکل الفاظ

ناخدا [helmsman]: کشتی یا جہاز میں جس ادمی کا کام کشتی کو صحیح سمت میں رکھنا ہوتا ہے اسے ناخدا کہتے ہیں۔ شاعر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کائنات کے خدا یعنی مالک ہی نہیں بلکہ اس کے ناخدا بھی ہیں، یعنی کائنات کے تمام کام اللہ تعالٰی ہی کی مرضی کے مطابق چلتے ہیں۔



Pitas.com!